Sufinama

میرے پاس ایسی زباں کہاں تیری شان جل_جلالہ

مائلؔ وارثی

میرے پاس ایسی زباں کہاں تیری شان جل_جلالہ

مائلؔ وارثی

MORE BYمائلؔ وارثی

    دلچسپ معلومات

    (ماہنامہ ’’نئی دہلی‘‘ جلد نمبر ۳۸: شمارہ نمبر۳)

    میرے پاس ایسی زباں کہاں تیری شان جل جلالہ

    تیری حمد کو جو کرے بیاں تیری شان جل جلالہ

    ہیں چمن میں سینکڑوں بجلیاں مجھے کون جز تیرے دے اماں

    میرا چار تنکوں کا آشیاں تیری شان جل جلالہ

    جہاں شیطنت کا ظہور ہے جہاں ظلمتوں کا وفور ہے

    تیرا حسن ہے وہیں ضو فشاں تیری شان جل جلالہ

    نہ مٹا سکیں نہ مٹا سکے مجھے کائنات کے حادثے

    میری زندگی کی ہے پاسباں تیری شان جل جلالہ

    جو تھے ظلمتوں میں گرے ہوئے جو تھے تیرے دیں سے پھرے ہوئے

    انہیں راہ حق کے ملے نشاں تیری شان جل جلالہ

    تیرا حسن ہے میرا مدعا تیرا عشق ہے میرا رہنما

    تیرا ذکر ہے میری داستاں تیری شان جل جلالہ

    مجھے ہر قدم تیری جستجو مجھے ہر نفس تیری آرزو

    مجھے اپنا غم ہے نہ غم جہاں تیری شان جل جلالہ

    غم دو جہاں سے بچا کے تو مجھے اپنی حفظ و اماں میں رکھ

    میرے رہنما میرے پاسباں تیری شان جل جلالہ

    جو غم دو جہاں سے اداس ہے جسے صرف تیری ہی آس ہے

    میں وہی ہوں مائلؔ خستہ جاں تیری شان جل جلالہ

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 171)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے