میرے صابر تیری چوکھٹ کی قسم کھاتا ہوں
میرے صابر تیری چوکھٹ کی قسم کھاتا ہوں
یاد کلیر کی جب آتی ہے تڑپ جاتا ہوں
میرے صابر صابر صابر
جلوہ دکھا دو صابری مخدوم صابر کلیری
ہو جائے حج اکبری مخدوم صابر کلیری
میرے صابر صابر صابر
واقف اسرار حق رب مجید
دلبر گنج شکر بابا فرید
جلوۂ شان ولایت حیدری
بندہ پرور بادشاہ کلیری
میرے صابر صابر صابر
مخدوم علی احمد علاؤالدین ولی
سیرت حسن نبی صورت علی
میرے صابر صابر صابر
خواجہ معیں کا لاڈلا
خواجہ قطب کا دل ربا
محبوب زہدالانبیا
میرے صابر صابر صابر
غوث الوریٰ کی آل ہیں
گنج شکر کے لعل ہیں
وہ ہیں نشان حیدری
میرے صابر صابر صابر
میں صابری ہوں بھلا کیوں نہ ناز ہو مجھ کو
ہے نسبت آپ کی وجہ نجات یا صابر
میرے صابر صابر صابر
بھر دو بھر دو میرے صابر میری جھولی بھر دو
بات رہ جائے کہ منگتا ترا کہلاتا ہوں
میرے صابر صابر صابر
جو بھی در پہ سائل آتا
من کی مرادیں سب ہے پاتا
میں بھی آپ کا ہوں کہلاتا
بھیک مجھے بھی دیدے صابر
بات رہ جائے کہ منگتا ترا کہلاتا ہوں
آرزو یہ ہے کہ موت آئے تیرے کوچے میں
رشک جنت تیرے کلیر کی گلی پاتا ہوں
اس امیر دل خستہ کی تمہیں لاج رہے
صابری خادموں میں میں بھی گنا جاتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.