اے شان ختم المرسلیں گاہے نظر برمن فگن
اے شان ختم المرسلیں گاہے نظر برمن فگن
محبوب رب العالمیں گاہے نظر برمن فگن
ان نلت یا ریح الصبا یوما الی الارض الحرم
کہہ عرض اے سلطانِ دیں گاہے نظر برمن فگن
سوئے مدینہ کردہ رو گویم بصد عجز و نیاز
اے رحمت اللعالمیں گاہے نظر برمن فگن
کہتا تھا حسنِ مصطفیٰ خود فخر سے معراج میں
اے میری صورت آفریں گاہے نظر برمن فگن
محبوب حق منظورِ حق معشوقِ حق مطلوبِ حق
اے سب حسینوں کے حسیں گاہے نظر برمن فگن
اے نازِ تورا از خدا آمد ز تو شانِ خدا
اے کبریا کے نازنیں گاہے نظر برمن فگن
محشر میں کہہ دوں گا یہی جا کر حضورِ مصطفیٰ
اے حشر کے مسند نشیں گاہے نظر برمن فگن
محشر میں تجھ کو دیکھ کر گھبرا کے جب چلا اٹھیں
اے خسروِ رفرف نشیں گاہے نظر برمن فگن
سرکار کی بانکی ادا معراج کی شب دیکھ کر
کہنے لگیں یہ حور عیں گاہے نظر برمن فگن
میں ہند میں کب تک رہوں کیوں ہجر کے صدمے سہوں
تاکے چناں تاکے چنیں گاہے نظر برمن فگن
حامی ہیں محبوب خدا کیا فکر شایقؔ نزع کی
کہہ دوں گا وقتِ واپسیں گاہے نظر برمن فگن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.