Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جلوۂ احمدمیں نور لامکانی اور ہے

میر اعظم علی شائق

جلوۂ احمدمیں نور لامکانی اور ہے

میر اعظم علی شائق

MORE BYمیر اعظم علی شائق

    جلوۂ احمدمیں نور لامکانی اور ہے

    اس نبوت کانشانِ بے نشانی اور ہے

    دیکھ کر معراج میں حضرت سے حوروں نے کہا

    میہماں یہ اورہے یہ میزبانی اور ہے

    سرمۂ مازا غ کہتا تھا نبی کی آنکھ میں

    اے نگاہِ شوق میرا یار جانی اور ہے

    منہ سے حضرت کے سنا ہم نے کلام اللہ کو

    صورتِ وصلت یہ پیغام زبانی اور ہے

    یہ حبیب اللہ ہیں موسیٰ کلیم اللہ تھے

    اذن منی اور ہے یہ لن ترانی اور ہے

    رحمتِ حق پر بھروسہ ہے شفاعت پر گھمنڈ

    حشر میں ہم عاصیوں کی شادمانی اور ہے

    آن بان احمد کی محشر میں کہوں گا دیکھ کر

    سب نبیوں میں رسول اللہ ؐ کی بانی اور ہے

    سننے والوں کے نہ کیوں بیتاب اے شایقؔ ہوں دل

    فرقتِ سرکار عالم کی کہانی اور ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے