Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یہ دل ہو آشنا حضرت عمر کا

میر اعظم علی شائق

یہ دل ہو آشنا حضرت عمر کا

میر اعظم علی شائق

دلچسپ معلومات

مناقب در شان حضرت عمر فاروق

یہ دل ہو آشنا حضرت عمر کا

تصور ہو خدا حضرت عمر کا

بلا شک کاشفِ وحی خدا تھا

کلامِ حق نما حضرت عمر کا

خلیفہ اور راتوں کو کرے گشت

عجب کچھ عدل تھا حضرت عمر کا

خلیفے دوسرے ہیں مصطفیٰ کے

ہے چرچا جا بجا حضرت عمر کا

فتوحات اتنے یہ باعث ہے کن کا

یہ ہے فیض علا حضرت عمر کا

رہے ہر لحظہ ہر دم یا الٰہی

زباں پر ذکر یا حضرت عمر کا

ہوئی ہیبت وہیں بس جس نے دیکھا

وہ روئے با صفا حضرت عمر کا

وہ نیل مصر اور وہ حکم نامہ

عجب تھا ماجرا حضرت عمر کا

یہ ہے شایقؔ چھوٹا منہ بڑی بات

کرے گا وصف کیا حضرت عمر کا

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے