آنکھوں پہ ہے جلوہ جانان علی کا
دلچسپ معلومات
مناقب در شان حضرت علی مرتضیٰ
آنکھوں پہ ہے جلوہ جانان علی کا
میرا دلِ پروردہ ہو کاشانہ علی کا
صہبائے ولادت سے ہو بس وہیں سرشار
ہاتھ آگیا اے دل جسے پیمانہ علی کا
ہجرت کا وہ دن اور شہِ دین کا وہ بستر
کیا خوب تھا وہ جلوۂ مستانہ علی کا
اسمائے الٰہی میں عیاں نام علی ہے
اللہ سے رتبہ نہیں بیگانہ علی کا
اس شمع شبستان ولایت پہ فدا ہے
میرا دلِ بیتاب ہے پروانہ علی کا
ہاں شان ید اللہ درِ خیبر سے ہے ظاہر
کیا زور تھا اے ہمت مردانہ علی کا
مفہوم یہی لحمک لحمی کا ہے اے دل
ہے شان نبی جلوۂ جانانہ علی کا
کعبہ میں ولادت ہوئی مسجد میں شہادت
اللہ کا گھر بن گیا کاشانہ علی کا
چوتھے ہیں خلیفہ شہِ ابرار کے حضرت
ہو مجھ سے ادا وصف تو حاشانہ علی کا
اس کا نہیں دارین میں بے شبہ ٹھکانہ
جو شخص کہ ہو دشمن و بیگانہ علی کا
شایقؔ کی دعا ہے یہی ہر لحظہ و ہر دم
یا رب تو بنا دے مجھے دیوانہ علی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.