Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

روئے احمد پر یہ دل شیدا ہوا اچھا ہوا

میر اعظم علی شائق

روئے احمد پر یہ دل شیدا ہوا اچھا ہوا

میر اعظم علی شائق

MORE BYمیر اعظم علی شائق

    روئے احمد پر یہ دل شیدا ہوا اچھا ہوا

    اخترِ قسمت چمک اٹھا مرا اچھا ہوا

    مجھ کو خالق نے کیا پیدا جو امت میں تری

    شکر ہے یا مصطفیٰ اچھا ہوا اچھا ہوا

    ڈر مجھے حد سے سوا تاریکئ مرقد کا تھا

    نور احمد نے جو دل گھر میں کیا اچھا ہوا

    الفت نور خدا نے کی جو میری رہبری

    دل سے میرے لا مکاں تک راستہ اچھا ہوا

    میں یہی کہتا ہوا سونپوں گا جان اللہ کو

    ہجر احمد میں مری آئی قضا اچھا ہوا

    دل کے آئینہ میں ہے نورِ نبی جلوہ فگن

    مل گیا صد شکر صورت آشنا اچھا ہوا

    کیوں نکالوں میں ترے تیر نظر کو قلب سے

    دوسرا دل مجھ کو خالق نے دیا اچھا ہوا

    دیکھ کر بستی محمد کی کہا دل نے مرے

    ہو مدینہ اور میں کیا پوچھا اچھا ہوا

    ہجر احمد میں خوشی اس کی ہے اے شایقؔ مجھے

    دردِ دل دردِ جگر بڑھتا چلا اچھا ہوا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے