میں حور پہ مائل ہوں نہ شیدا ہوں پری کا
میں حور پہ مائل ہوں نہ شیدا ہوں پری کا
دیوانہ ہوں مدت سے رسولِ عربی کا
میں امتی تیرا ہوں مگر دور ہوں تجھ سے
اے پیارے محمد مجھے رونا ہے اسی کا
پروانہ صفت جلتی ہیں سب غیر کی شکلیں
اللہ رے انداز مرے دل کی لگی کا
کہتا ہے انا املح دل دار ہمارا
کیوں کر نہ صبیحوں کا یہاں رنگ ہو پھیکا
طیبہ میں مروں دفن ہوں اس پاک زمیں میں
حسرت یہی دل کی یہی ارمان ہے جی کا
محشر میں کفن پھاڑ کے اس شان سے آؤں
غل اٹھے وہ دیوانہ چلا اپنے نبی کا
ہوں جس کے طرفدار قیامت میں محمد
اللہ کی قسم اس کا نہ ہو بال بھی بیکا
بیداری میں یا خواب میں اے خالقِ اکبر
دیدار ہو حاصل مجھے مکی مدنی کا
خادم بھی ہے عاشق بھی ہے شیدا بھی ہے شایقؔ
مکی مدنی ہاشمی و مطلبی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.