بھلا کیا ہو سکے ہم سے بیاں صدیق اکبر کا
دلچسپ معلومات
مناقب در شان حضرت ابو بکر صدیق
بھلا کیا ہو سکے ہم سے بیاں صدیق اکبر کا
فدائی جب کہ ہے سارا جہاں صدیق اکبر کا
ابھی تک قرب ظاہر ہے رسول اللہ سے ان کا
ہے آغوشِ محمد میں مکاں صدیق اکبر کا
ہوئے ہیں مسند آرائے خلافت آپ ہی پہلے
نشانِ بے نشانی تھا نشاں صدیق اکبر کا
خدا نے ثانی اثنین اذ ھما فی الغار فرمایا
کرے کیا وصف پھر میری زباں صدیق اکبر کا
نبی کے بعد کہتی تھی زبانِ حال سے ہر شے
گیا افسوس جو تھا قدر داں صدیق اکبر
عدو انکار سے خوار و ذلیل و خستہ و ابتر
محب ہو یا الٰہی شادماں صدیق اکبر کا
دعا تجھ سے یہی ہے رات دن شام و سحر ہر دم
الٰہی ہو دلِ شایقِؔ مکاں صدیق اکبر کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.