رخ_پر_نور کا جلوہ دکھا دو یا رسول_اللہؐ
رخ پر نور کا جلوہ دکھا دو یا رسول اللہؐ
کرم سے آرزو دل کی دلا دو یا رسول اللہؐ
تمہارے حسن پر شمس و قمر ہوتے ہیں شرمندہ
برائے حق ذرا پردہ اٹھا دو یا رسول اللہؐ
انا احمد انا عرب میں ہے اسرار یکتائی
مجھے بھی اب یہی نکتہ سجھا دو یا رسول اللہؐ
تمہیں وحدت میں ہو یکتا تمہیں کثرت میں ہو ہمتا
مجھے بھی خواب غفلت سے جگا دو یا رسول اللہؐ
تیرے دربار عالی میں سدا سائل ہوں اے ساقی
مجھے تم جام وحدت کا پلا دو یا رسول اللہؐ
میاں حسنین کا صدقہ لگاؤ میراںؔ شاہ دامن
خیال غیر حق دل سے مٹا دو یا رسول اللہؐ
- کتاب : گلدستۂ میران شاہ (Pg. 10)
- Author : میران شاہ جالندھری
- مطبع : حمیدیہ اسٹیم پریس لاہور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.