مستان شاہ پیارے رخصت ہمیں دلاؤ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ مستان چشتی کابلی (دہلی-بھارت)
مستان شاہ پیارے رخصت ہمیں دلاؤ
آئے ہیں میرے دوارے رخصت ہمیں دلاؤ
ہم ہیں ترے بھکاری فیض آپ کا ہے جاری
ہے التجا ہمارے رخصت ہمیں دلاؤ
عبدالسمیع کے دلبر حاضر ہیں تیرے در پر
کابل کے ماہِ انور رخصت ہمیں دلاؤ
دہلی کے نامِ نامی اے چشتیٔ نظامی
منظور ہو غلامی رخصت ہمیں دلاؤ
پردہ ذرا اٹھاؤ مکھڑا ہمیں دکھاؤ
دامن میں اب لگاؤ رخصت ہمیں دلاؤ
ہم یوں ہی پھر بھی آئیں دل کی مرادیں پائیں
قدموں پہ سر جھکائیں رخصت ہمیں دلاؤ
عاشق ہے تیرا چشتی اے پیر ما بہشتی
ہو پار میری کشتی رخصت ہمیں دلاؤ
مستان شاہ عالی اے چشتیوں کے والی
ہے میراں شاہ عالی اے چشتیوں کے والیل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.