اے مرے صابر پیارے لے خبر
دلچسپ معلومات
منقبت در شان صابر پاک شیخ علاؤالدین علی احمد صابر (رورکی-اتراکھنڈ)
اے مرے صابر پیارے لے خبر
آ پڑا ہوں در تمہارے لے خبر
ہجر نے پھولوں کا ہے میرا تن بدن
اٹھتے ہیں دل سے شرارے لے خبر
درد دل کس سے کہوں میں تم سودا
دین و دنیا کے سہارے لے خبر
فقر ہے تم سے جہاں میں جلوہ گر
دین احمد کے ستارے لے خبر
یا علاؤالدین تم بن کون ہے
ہادی و مولیٰ ہمارے لے خبر
فرقت غم نے رلایا ہے مجھے
کوچہ و بازار سارے لے خبر
بحر عصیاں میں ہوں ڈوبا رات دن
اب کرو جدی کنارے لے خبر
میراںؔ شاہ عاجز بچارا ناتواں
کس کے در پر جا پکارے لے خبر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.