Font by Mehr Nastaliq Web

آمدِ شہ پر سجے ہیں مشرقین و مغربین

مرزا جاوید بیگ

آمدِ شہ پر سجے ہیں مشرقین و مغربین

مرزا جاوید بیگ

MORE BYمرزا جاوید بیگ

    آمدِ شہ پر سجے ہیں مشرقین و مغربین

    نور میں ڈوبے ہوئے ہیں مشرقین و مغربین

    زمزمے گاتے ہیں خوشیوں کے سبھی حور و ملک

    مدح خوانی کر رہے ہیں مشرقین و مغربین

    مصطفیٰ خیرالوریٰ تو صاحبِ لولاک ہیں

    ان کے صدقے میں بنے ہیں مشرقین و مغربین

    واقفِ اسرار حق نے کر دیا سرکار کو

    کب نگاہوں سے چھپے ہیں مشرقین و مغربین

    جب خدا بھی نہ چھپا اس صاحبِ معراج سے

    پھر بھلا کیا کوئی شے ہیں مشرقین و مغربین

    انبیا دیتے رہے آقا کے آنے کی خبر

    شاہ کو پہچانتے ہیں مشرقین و مغربین

    چاند دو ٹکڑے ہوا ڈوبا ہوا سورج پِھرا

    حکم ان کا مانتے ہیں مشرقین و مغربین

    ہر زمانے کی زباں میں مصطفیٰ کی نعت ہے

    مدحتوں سے گونجتے ہیں مشرقین و مغربین

    لامکاں ان کو بلایا رب نے قربِ خاص میں

    آج پیچھے رہ گئے ہیں مشرقین و مغربین

    ہے کتابِ آخری قرآن وہ ختم الرسل

    یہ گواہی دے رہے ہیں مشرقین و مغربین

    وجہِ تخلیقِ جہاں مرزاؔ انہیں کی ذات ہے

    مصطفیٰ کے واسطے ہیں مشرقین و مغربی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے