Font by Mehr Nastaliq Web

آمدِ سرکار پر ہے جا بجا آوازِ نعت

مرزا جاوید بیگ

آمدِ سرکار پر ہے جا بجا آوازِ نعت

مرزا جاوید بیگ

MORE BYمرزا جاوید بیگ

    آمدِ سرکار پر ہے جا بجا آوازِ نعت

    شادمانی ہے نرالی واہ وا آوازِ نعت

    خیر مقدم کے ترانوں کی جہاں میں گونج ہے

    اوج پر ہے مرحبا صد مرحبا آوازِ نعت

    انبیا آتے تھے دینے کو مبارک بادیاں

    آمنہ کے گھر میں تھی کیا دلربا آوازِ نعت

    ذکرِ شاہِ انبیا کی ہے جہاں میں دھوم دھام

    روز افزوں ہے ترقی پر ثنا آوازِ نعت

    عاشقانِ مصطفیٰ سب شاد ہیں مسرور ہیں

    قلبِ اعدا کے لیے ہے زلزلہ آوازِ نعت

    نعت کی محفل ہماری زندگی کا ہے سرور

    مست و بے خود سن کے ہوتے ہیں گدا آوازِ نعت

    عاشقوں کو اک نرالی بے خودی وارفتگی

    دے رہی ہے قلبِ مردہ کو جلا آوازِ نعت

    راحت و تسکینِ جاں ہے ذکرِ محبوبِ خدا

    سن لے جو ہے رنج و غم میں مبتلا آوازِ نعت

    رِفعتیں اس دن نبی کے ذکر کی ہوں گی عیاں

    حشر میں گونجے گی جب زیرِ لوا آوازِ نعت

    اے ثنا خوانوں تمہیں مرزا یہ دیتا ہے دعا

    تم سناتے ہی رہو بس خوشنما آوازِ نعت

    آخری لمحات جب ہوں زندگی کے دوستو

    قادری مرزاؔ کو تم دینا سنا آوازِ نعت

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے