تاجدارِ انبیا خیرالوریٰ
تاجدارِ انبیا خیرالوریٰ
آپ محبوبِ خدا خیرالوریٰ
سید و سالارِ ما خیرالوریٰ
دلبر و دلدارِ ما خیرالوریٰ
منتخب ہے ذاتِ اقدس آپ کی
نامِ والا مصطفیٰ خیرالوریٰ
تاج والے سر جھکاتے ہیں جہاں
آستاں وہ آپ کا خیرالوریٰ
انبیا ہیں مقتدی بن کر کھڑے
ہیں امام الانبیا خیرالوریٰ
وہ خدا کا ہوگیا ہے با لیقیں
آپ کا جو ہوگیا خیرالوریٰ
تاجداروں میں ہوا اس کا شمار
آپ کا جو ہے گدا خیرالوریٰ
آگیا جو آپ کے دربار میں
وہ مرادیں پاگیا خیرالوریٰ
آپ کے رب العلیٰ کو ہے خبر
پیشِ حق رتبہ ہے کیا خیرالوریٰ
جب تلک زندہ رہوں جاری رہے
وِردِ لب صلِ علیٰ خیرالوریٰ
آپ کی توصیف کیا مرزاؔ لکھے
مدح گو جب ہے خدا خیرالوریٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.