Font by Mehr Nastaliq Web

ہے مدینے سے مرے قلب کا رشتہ محفوظ

مرزا جاوید بیگ

ہے مدینے سے مرے قلب کا رشتہ محفوظ

مرزا جاوید بیگ

MORE BYمرزا جاوید بیگ

    ہے مدینے سے مرے قلب کا رشتہ محفوظ

    یا خدا رکھنا سدا میرا اثاثہ محفوظ

    خواب میں کاش کہ میں جلوۂ زیبا دیکھوں

    دل میں رکھی ہے یہی ایک تمنا محفوظ

    جب سے سرکارِ مدینہ کا ہے روضہ دیکھا

    باغِ فردوس کا ہے دل میں یہ نقشہ محفوظ

    حبِ شیخین رہے دل میں مرے پیوستہ

    آل و اصحاب کی الفت کا خزانہ محفوظ

    بغض و تحقیرِ صحابہ سے ہمیشہ ہر دم

    یا خدا رکھنا مرا سارا قبیلہ محفوظ

    بند آنکھوں کو کیا فکرِ رضا پر میں نے

    کیوں نہ شیطان سے ہو میرا عقیدہ محفوظ

    ربِ سلمِ کی دعا حق سے وہ فرماتے ہیں

    پل سے گزرے گا غلامِ شہِ بطحیٰ محفوظ

    واسطہ تجھ کو ترے پیارے نبی کا رکھنا

    وقتِ آخر مرے ایمان کو مولیٰ محفوظ

    مالک الملک تجھے شاہِ عرب کا صدقہ

    ہو کورونا سے مرے مولیٰ یہ دنیا محفوظ

    مدحتِ سرورِ کونین ہو پہچان مری

    نعتِ سرکار ہو مرزاؔ کا حوالہ محفوظ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے