لطفِ خیرالانام جب ہوگا
لطفِ خیرالانام جب ہوگا
یہ گدا عازمِ عرب ہوگا
آس میں بھی لگائے بیٹھا ہوں
مرحمت اذنِ طیبہ کب ہوگا
روبرو جب کہ جالیاں ہوں گی
وقت دلکش بڑا عجب ہوگا
ان کی بس اک نظر کا ہو جانا
مغفرت کا مری سبب ہوگا
کامراں ہوگا بس وہی جس کے
دل میں سرکار کا ادب ہوگا
نزع میں سرخرو ہے وہ جس کے
نامِ سرکار وردِ لب ہوگا
رکھ تسلی تو قادری مرزاؔ
تیرے جانے کا بھی سبب ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.