Font by Mehr Nastaliq Web

عرش سے بھی ماورا آقا گئے

مرزا جاوید بیگ

عرش سے بھی ماورا آقا گئے

مرزا جاوید بیگ

MORE BYمرزا جاوید بیگ

    عرش سے بھی ماورا آقا گئے

    لامکاں معراج کے دولہا گئے

    ہر طرف ہے شادمانی کا سماں

    شور ہے معراج کو آقا گئے

    اس رخِ بدرالدجیٰ کے سامنے

    چاند اور تارے سبھی شرما گئے

    ہر طرف پھیلے اجالے نور کے

    ذرہ ذرہ بے بہا چمکا گئے

    ڈالیاں ہیں وجد میں نکھرا چمن

    چار سو بادل کرم کے چھا گئے

    مقتدی بن کر کھڑے ہیں انبیا

    وہ جو پہلے سلطنت فرما گئے

    مصطفیٰ سب انبیا کے ہیں امام

    واہ وا عز و شرف وہ پا گئے

    چھا گئی فصلِ بہاری ہر طرف

    زمزمے گا کر شجر لہرا گئے

    ساتھ تھے روح الامیں سدرہ تلک

    لامکاں سرکار بس تنہا گئے

    من الرانی کی صدائیں تھیں وہاں

    دیدِ حق میرے محمد پا گئے

    راز تھے قصرِ دنیٰ کے جس قدر

    جانتے وہ سیدِ والا گئے

    ہے یہ محبوبِ خدا کا معجزہ

    آنِ واحد میں گئے اور آ گئے

    کیوں بھلا مرزاؔ وہ بھولیں حشر میں

    یاد جب معراج میں فرما گئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے