Font by Mehr Nastaliq Web

سرکارِ دو عالم کا اگر در نہیں دیکھا

مرزا جاوید بیگ

سرکارِ دو عالم کا اگر در نہیں دیکھا

مرزا جاوید بیگ

MORE BYمرزا جاوید بیگ

    سرکارِ دو عالم کا اگر در نہیں دیکھا

    گویا کہ حسیں کوئی بھی منظر نہیں دیکھا

    کرتا ہے مواجہ پہ جو معروض نبی سے

    منگتوں میں کوئی ایسا تونگر نہیں دیکھا

    سلطان ہو یا کوئی گدا شاہ پہ کرتے

    کس کس کو دل و جان نچھاور نہیں دیکھا

    کہتے ہیں یہ جبریلِ امیں ان سے بصد شوق

    کونین میں سرکار کا ہمسر نہیں دیکھا

    دیتا ہے اماں خون کے پیاسوں کو جو اپنے

    جز شاہ کے ایسا کوئی رہبر نہیں دیکھا

    دم توڑ دے جو شاہ کی دہلیز پہ آ کر

    اس جیسا مقدر کا سکندر نہیں دیکھا

    امت کی جو بخشش کے لیے محوِ دعا ہے

    آقا کے سوا کوئی بھی یاور نہیں دیکھا

    ہیں مالکِ کونین چٹائی کا ہے بستر

    ان جیسا بشر کوئی بھی سرور نہیں دیکھا

    مرزاؔ جو مدینے میں گئے ہم نے یہ جانا

    کیا دیکھا اگر روضۂ انور نہیں دیکھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے