مجھ نکمے پہ ہے عطا یا رب
مجھ نکمے پہ ہے عطا یا رب
تو نے کعبہ دکھا دیا یا رب
شکر اس کا ہو کیا ادا یا رب
میں جو مکے میں آ گیا یا رب
آ کے بیٹھا ہوں صحنِ کعبہ میں
دل نشیں کیف چھا گیا یا رب
خوب رونق سی ایک رونق ہے
تیرے کعبے کی بات کیا یا رب
واسطہ تجھ کو تیرے پیارے کا
مجھ کو اخلاص کر عطا یارب
میرے ماں باپ اور بہن بھائی
سب رہیں شاد دائما یارب
اپنے عطار کا رہوں بن کر
مرتے دم تک میں باوفا یا رب
مجھ کو ناکامیوں سے رکھ محفوظ
دین و دنیا میں یا خدا یارب
روبرو بیٹھ کر میں کعبے کے
لکھ رہا ہوں یہ مدعا یارب
مغفرت بے حساب کر میری
تجھ سے مرزاؔ کی ہے دعا یارب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.