Font by Mehr Nastaliq Web

مصطفیٰ کا دیار کیا کہنے

مرزا جاوید بیگ

مصطفیٰ کا دیار کیا کہنے

مرزا جاوید بیگ

MORE BYمرزا جاوید بیگ

    مصطفیٰ کا دیار کیا کہنے

    ہے بڑا شاندار کیا کہنے

    بات پھولوں کی بھی نرالی ہے

    دشتِ طیبہ کے خار کیا کہنے

    مدح خواں آپ کا شہِ عالم

    خود ہے پروردگار کیا کہنے

    آپ کے آپ کے گھرانے کے

    اے شہِ نامدار کیا کہنے

    دونوں عالم پہ شاہ کو رب نے

    دے دیا اختیار کیا کہنے

    کر دیا رب نے حاضر و ناظر

    آپ کو تاجدار کیا کہنے

    غیب آقا سے کیا نہاں ہوگا

    نہ چھپا کردگار کیا کہنے

    دور و نزدیک سے گداؤں کی

    سنتے ہیں وہ پکار کیا کہنے

    جب تڑپ کر کہا رسول اللہ

    آیا دل کو قرار کیا کہنے

    گر رہا تھا صراط سے تم نے

    کر دیا مجھ کو پار کیا کہنے

    قربتِ مصطفیٰ میسر ہے

    واہ یارِ مزار کیا کہنے

    نعت کہتا ہے آپ کی مرزاؔ

    یہ کرم یہ وقار کیا کہنے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے