جیسے ہیں سرکار کوئی اور نہیں
جیسے ہیں سرکار کوئی اور نہیں
محبوبِ غفار کوئی اور نہیں
جتنی پیاری میرے نبی کی ہیں باتیں
دنیا میں تذکار کوئی اور نہیں
آقا سے جبریلِ امیں یہ کہتے ہیں
تم جیسا سرکار کوئی اور نہیں
بہرِ سلامی آتے ہیں دن رات ملک
طیبہ سا دربار کوئی اور نہیں
دنیا میں مجھ ایسے غم کے ماروں کا
جز ان کے غمخوار کوئی اور نہیں
آپ کے جیسا کوئی نہیں ہے چارہ گر
مجھ جیسا لاچار کوئی اور نہیں
مشک سے برتر ان کے پسینے کی خوشبو
اس جیسی مہکار کوئی اور نہیں
مرزاؔ جو حسان کہتے تھے نعتیں
ان جیسے اشعار کوئی اور نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.