Font by Mehr Nastaliq Web

مقدر میرا چمکے گا درِ سرکار دیکھوں گا

مرزا جاوید بیگ

مقدر میرا چمکے گا درِ سرکار دیکھوں گا

مرزا جاوید بیگ

MORE BYمرزا جاوید بیگ

    مقدر میرا چمکے گا درِ سرکار دیکھوں گا

    مجھے بلوائیں گے آقا درِ سرکار دیکھوں گا

    ہے دل میں آرزو کب سے سنہری جالیاں دیکھوں

    خدا نے بھی اگر چاہا درِ سرکار دیکھوں گا

    سلاطینِ زمانہ بھی جبیں اپنی جھکاتے ہیں

    اسی چوکھٹ کا ہوں منگتا درِ سرکار دیکھوں گا

    لگے ہیں میرے آقا کے قدم طیبہ کی گلیوں میں

    منور ہے ہر اک ذرہ درِ سرکار دیکھوں گا

    ملائیک بھی جہاں شام و سحر بہرِ سلام آئیں

    بلند اس در کا ہے رتبہ درِ سرکار دیکھوں گا

    منارے مسجدِ نبوی کے دلکش اور نورانی

    چمکتا صحن وہ پیارا درِ سرکار دیکھوں گا

    وہ جنت کی حسیں کیاری وہ پیارا منبرِ اقدس

    انہیں دل میں بسا لوں گا درِ سرکار دیکھوں گا

    اگر سو بار بھی دیکھے کوئی نیت نہیں بھرتی

    یہی ہر بار ہے کہتا درِ سرکار دیکھوں گا

    ضیا سارے زمانے کو یقیناً دے رہا ہے جو

    وہ روشن گنبدِ خضریٰ درِ سرکار دیکھوں گا

    مجھے طیبہ میں آنا ہے مقدر جگمگانا ہے

    یہی ارمان ہے دل کا درِ سرکار دیکھوں گا

    ابوبکر و عمر فاروق ہیں جو ان کے پہلو میں

    سلامِ شوق ہو میرا درِ سرکار دیکھوں گا

    جیے جاتا ہے دنیا میں اسی امید پر مرزاؔ

    بلاوا آ ہی جائے گا درِ سرکار دیکھوں گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے