Font by Mehr Nastaliq Web

پوچھتے مجھ سے تم ہو کیا صاحب

مرزا جاوید بیگ

پوچھتے مجھ سے تم ہو کیا صاحب

مرزا جاوید بیگ

MORE BYمرزا جاوید بیگ

    پوچھتے مجھ سے تم ہو کیا صاحب

    ہے کرم سب حضور کا صاحب

    مجھ کو حاصل ہیں نعمتیں جتنی

    میرے آقا کی ہے عطا صاحب

    ذکرِ سرکار ورد کر لو گر

    دل ہے غمگین آپ کا صاحب

    سیرتِ مصطفیٰ کو اپنا لو

    زندگی ہوگی خوشنما صاحب

    عطر کیا چاہے جس کو آقا کا

    گر پسینہ ہے مل گیا صاحب

    خوں کے پیاسوں کو دے اماں ایسا

    کوئی دیکھا ہے رہنما صاحب

    دیکھو کردارِ فاتحِ مکہ

    ایسے ہوتے ہیں پیشوا صاحب

    ہم ہیں گفتار کے فقط غازی

    یہ ہمارا ہے المیہ صاحب

    ملتجی ہے یہ مسجدِ اقصیٰ

    کوئی ایوب آئے گا صاحب

    آسماں سے ملائکہ آئیں

    بدر کی ہو اگر فضا صاحب

    عرض کرتا ہے بس یہی مرزاؔ

    تم رہو دیں کے باوفا صاحب

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے