ذکرِ محبوبِ خدا وردِ زباں ہو آمین
ذکرِ محبوبِ خدا وردِ زباں ہو آمین
یوں میرا نامۂ اعمال گراں ہو آمین
کاش اس شان سے یہ روح جدا ہو تن سے
روبرو روضۂ سلطانِ جہاں ہو آمین
مست و بے خود شہِ لولاک کی الفت میں رہوں
ان کی یادوں میں سدا آہ و فغاں ہو آمین
نخلِ ایماں کو ملے جلوۂ آقا سے بہار
ہے دعا دور مرا عہدِ خزاں ہو آمین
حشر میں جب کہ مرا نامۂ اعمال کھلے
رحمتِ سرورِ دیں سایہ کناں ہو آمین
خلد میں ساتھ جہاں شاہ کے خدام رہیں
میرے مولیٰ مرا مسکن بھی وہاں ہو آمین
یا خدا حمد لکھے نعت کہے یہ مرزاؔ
طبع پُر جوش رہے خامہ رواں ہو آمین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.