Font by Mehr Nastaliq Web

خدا کی راہ پر سب کو چلانے آ گئے آقا

مرزا جاوید بیگ

خدا کی راہ پر سب کو چلانے آ گئے آقا

مرزا جاوید بیگ

MORE BYمرزا جاوید بیگ

    خدا کی راہ پر سب کو چلانے آ گئے آقا

    جو بھٹکے تھے انہیں حق سے ملانے آگئے آقا

    خدا کے دین کا ڈنکا بجانے آگئے آقا

    رواجِ کفر سارے ہی مٹانے آگئے آقا

    خدائے پاک ہے واحد عبادت بس اسی کی ہے

    سبق یہ ساری دنیا کو پڑھانے آگئے آقا

    نبوت اور رسالت کی ہوئی تکمیل مولیٰ پر

    پیمبر آخری ہیں یہ بتانے آگئے آقا

    مبارک باد اے دائ حلیمہ سعدیہ تم کو

    تمہارا مرتبہ دیکھو بڑھانے آگئے آقا

    مٹیں گی ظلمتیں ساری نہ ہوگی تیرگی باقی

    زمانہ نور سے وہ جگمگانے آگئے آقا

    چلن سے ہر رواجِ ظلم کے امن و اماں دینے

    نظامِ عدل کا مژدہ سنانے آگئے آقا

    لحد کی وحشتوں سے تو تسلی رکھ ذرا مرزاؔ

    نہ گھبرا دیکھ لے تیرے سرہانے آگئے آقا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے