Font by Mehr Nastaliq Web

دو جہاں میں غیر ممکن ہے مثالِ مصطفیٰ

مرزا جاوید بیگ

دو جہاں میں غیر ممکن ہے مثالِ مصطفیٰ

مرزا جاوید بیگ

MORE BYمرزا جاوید بیگ

    دو جہاں میں غیر ممکن ہے مثالِ مصطفیٰ

    من رانی قد را لحق ہے جمالِ مصطفیٰ

    کہتے ہیں ایمان جس کو ہےوہ قالِ مصطفیٰ

    شک نہیں کچھ جس میں وہ قرآن حالِ مصطفیٰ

    مرحبا کیا خوب ہے عز و کمالِ مصطفیٰ

    ہے جلالِ کبریا بے شک جلالِ مصطفیٰ

    سر وہی سر ہے جو ان کے قدموں پہ قربان ہو

    دل وہی دل ہے کہ جس میں ہو خیالِ مصطفیٰ

    بادشاہانِ جہاں بھی ہیں گدا بن کر کھڑے

    بٹ رہا ہے آج بھی جود و نوالِ مصطفیٰ

    پھر تو ہو جائے ہمارا تاجداروں میں شمار

    سر پہ رکھنے کو اگر پائیں نعالِ مصطفیٰ

    حضرتِ صدیق نے فاروق اعظم آپ نے

    واہ وا کیا خوب پایا ہے وصالِ مصطفیٰ

    منزلِ رشد و ہدایت کے نجوم اصحاب ہیں

    ان کی رحمت سے ہے ناؤ خوب آلِ مصطفیٰ

    فضل سے اپنے خدائے پاک نے محبوب کو

    کر دیا مختارِ کل کونین مالِ مصطفیٰ

    مرزاؔ چہرے پر ملے غازہ بنا کر یا نبی

    ہو میسر اس کو خاکِ پائمالِ مصطفیٰ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے