رنجشیں دل سے یوں مٹاتا ہوں
رنجشیں دل سے یوں مٹاتا ہوں
پِچھلی باتوں کومیں بھلاتا ہوں
عاشقانِ نبی کا ہوں ہمدم
خود کو اعدا سے میں بچاتا ہوں
جو بھی ذکرِ نبی سے جلتے ہیں
ان کو میں اور بھی جلاتا ہوں
میرے گھر میں ہیں جو مری بہنیں
شفقتیں ان پہ میں لٹاتا ہوں
میرے ماں باپ کی دعائیں ہیں
عزتیں آج میں جو پاتا ہوں
مشکلیں مشکلوں میں پڑتی ہیں
یا نبی کی صدا لگاتا ہوں
غفلتوں میں پڑے ہیں جو مرزاؔ
اپنے اشعار سے جگاتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.