سرورِ ہر دوسرا شاہِ امم
سرورِ ہر دوسرا شاہِ امم
کیجیے لطف و عطا شاہِ امم
آپ محبوبِ خدا شاہِ امم
شافعِ روزِ جزا شاہِ امم
ذاتِ والا منتخب ہے آپ کی
نامِ نامی مصطفیٰ شاہِ امم
ہے خدائے پاک کی مرضی وہی
آپ کی ہے جو رضا شاہِ امم
شمس پھیرا چاند دو ٹکڑے کیا
آپ کا ہے معجزہ شاہِ امم
آپ ہی کے نور کی خیرات ہے
ماہ و خور میں ہے ضیا شاہِ امم
آخری دم تک وظیفہ ہو مرا
یا نبی خیرالوریٰ شاہِ امم
سانس میری جب تلک چلتی رہے
وِرد ہو صلِ علیٰ شاہِ امم
مجھ کو طیبہ میں بلایا آپ نے
اس کرم کا شکریہ شاہِ امم
وقتِ سکرات و لحد کا حشر کا
سہل ہو ہر مرحلہ شاہِ امم
وصفِ روئے والضحیٰ میں کیا لکھوں
مدح گو جب ہے خدا شاہِ امم
اپنے مرزاؔ کو نگاہوں میں رکھیں
آپ ہی کا ہے گدا شاہِ امم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.