Sufinama

میدانِ کار زار کے صفدر حسن حسین

مصباح الحق عمادی

میدانِ کار زار کے صفدر حسن حسین

مصباح الحق عمادی

MORE BYمصباح الحق عمادی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضراتِ حسنین کریمین۔

    میدانِ کار زار کے صفدر حسن حسین

    ایوانِ خارجی پہ ہیں خنجر حسن حسین

    کہتے ہیں سب کہ پرتو حیدر حسن حسین

    زینب کو ناز ہے کہ برادر حسن حسین

    اہلِ خرد بھی مان چکے ان کو رہنما

    اربابِ حل و عقد کے اختر حسن حسین

    شاہد ہیں راویانِ احادیثِ مصطفیٰ

    نانا کے ساتھ برسرِ ممبر حسن حسین

    تنویر ہیں علی کی، وہ خوشبوئے فاطمہ

    اخلاقِ مصطفیٰ کے ہیں مظہر حسن حسین

    محبوبِ کبریا کے صحابی کا ہے خیال

    اصحابِ مصطفیٰ کے ہیں محور حسن حسین

    اربابِ علم و دین و شریعت کے پیشوا

    صدیق و اصفیا کے ہیں رہبر حسن حسین

    تقدیر و احترام، ملائک کو ہے عزیز

    باغیچۂ ارم کے ہیں سرور حسن حسین

    زاہرؔ کا دل بھی ان کی محبت کا ہے اسیر

    لا تحزنوا کہ حشر میں رہبر حسن حسین

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے