اے ابرِ کرم بحرِ سخا احمدِ مختار
اے ابرِ کرم بحرِ سخا احمدِ مختار
دنیا کے عذابوں سے بچا احمدِ مختار
ہو شمس ضحیٰ بدرِ دجیٰ احمد مختار
ہے تم سے دو عالم کی ضیا احمدِ مختار
ہے تیرے لیے پردۂ کثرت کی نمائش
ہے تو ہی دو عالم کی بنا احمدِ مختار
ہو عرصۂ محشر میں مرا فاش نہ پردہ
لے دامن رحمت میں چھپا احمدِ مختار
عصیاں کے تلاطم میں پھنسی ہے مری کشتی
لللہ اسے پار لگا احمدِ مختار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.