تجھے ڈھونڈتا ہوں میں چار سو تیری شان جل جلالہ
تجھے ڈھونڈتا ہوں میں چار سو تیری شان جل جلالہ
تو ملا قریب رگِ گلو تیری شان جل جلالہ
تیری یاد میں ہے کلی کلی ہے چمن چمن میں ہوالعلی
تو بسا ہے پھول میں ہو بہو تیری شان جل جلالہ
تیری جستجو میں ہے فاختہ کہ کہاں تو جلوہ دکھائے گا
اُسے وِرد کو کو ہے کو بکو تیری شان جل جلالہ
تیرا رنگ لعل وگہر میں ہے تیرا نور شمس وقمر میں ہے
تیری ذات عم نوالہ تیری شان جل جلالہ
تیرے حکم سے جو ہوا چلی تو چٹک کے بولی ہر اک کلی
ہے کریم تو ہے رحیم تو تیری شان جل جلالہ
تیرا جلوہ دونوں جہاں میں ہے تیرا نور کون ومکاں میں ہے
یہاں تو ہی تو وہاں توہی تو تیری شان جل جلالہ
ہے دعائے اکبرؔ ناتواں نہ تھمے قلم نہ رکے زباں
میں لکھوں پڑھوں یہی باوضو تیری شان جل جلالہ
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 16)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.