Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شہیدوں کی منزل جہاں ہوگئی

جدید بارہ بنکوی

شہیدوں کی منزل جہاں ہوگئی

جدید بارہ بنکوی

MORE BYجدید بارہ بنکوی

    شہیدوں کی منزل جہاں ہوگئی

    زمیں واں کی رشکِ جناں ہوگئی

    نبی کی محبت کا یہ تھا اثر

    زلیخا جو پھر سے جواں ہوگئی

    نبی کے حرم اور بازارِ شام

    قیامت تہہِ آسماں ہوگئی

    ابھی جو کہ آغوش میں ماں کے تھی

    وہ صورت زمیں میں نہاں ہوگئی

    ضعیفی میں اتنے اٹھائے ہیں داغ

    کمر جھک کے شہ کی کماں ہوگئی

    بھری مشک خود اور پیاسا رہا

    وفاؤں کی منزل عیاں ہوگئی

    یہ زینب نے بیٹوں سے رو کر کہا

    تمہیں دیر اتنی کہاں ہوگئی

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 105)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے