اے ساقی کوثر رندوں پر جب تیری عنایت ہوتی ہے
اے ساقی کوثر رندوں پر جب تیری عنایت ہوتی ہے
ڈوبی ہوئی ہر پیمانہ میں اللہ کی رحمت ہوتی ہے
جب ان کی نوازش ہوتی ہے جب ان کی عنایت ہوتی ہے
دوزخ بھی بسا اوقات اے دل اپنے لے جنت ہوتی ہے
اللہ کے گھر سے آتے ہیں اللہ کے گھر سے جاتے ہیں
کعبہ میں ولادت ہوتی ہے مسجد میں شہادت ہوتی ہے
دل ہے کہ تڑپتا رہتا ہے آنسو ہیں کہ بہتے رہتے ہیں
اے ضبط الم کچھ توہی بتا کیا چیز محبت ہوتی ہے
سر راہِ خدا میں دیتا ہے گھر بار لٹا کر جب کوئی
تب جاکے بڑی مشکل سے کہیں تکمیل شہادت ہوتی ہے
شبیر کو جس جس نے دیکھا ہے کاندھے پہ پیمبر کے اکثر
یہ اس سے کوئی پوچھے جامیؔ کیا چیز امامت ہوتی ہے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 99)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.