Sufinama

اے شیخ مبارک ہو تجھے تیرا قرینہ

جامی چریا کوٹی

اے شیخ مبارک ہو تجھے تیرا قرینہ

جامی چریا کوٹی

MORE BYجامی چریا کوٹی

    اے شیخ مبارک ہو تجھے تیرا قرینہ

    یارانِ طریقت تو چلے سوئے مدینہ

    مائل بہ کرم جب سے ہوئی چشم رسالت

    دامن میں لیے پھرتا ہوں جنت کا خزینہ

    اللہ رے اعجاز کف پائے محمد

    ہر ذرہ نظر آتا ہے یثرب کا نگینہ

    واللہ تری ذات گرامی ہمہ رحمت

    اے شاہِ اُمم ختمِ رُسل شاہ مدینہ

    پھر نعرۂ تکبیر میں ہے رنگ بلالی

    پھر کفر کے ماتھے پہ نظر آیا پسینہ

    امداد مری کیجئے سرکارِ دو عالم

    طوفان کے دامن میں ہے اب اپنا سفینہ

    اے صلِّ علی نسبت سرکارِ دوعالم

    جامیؔ کو عطا کر گئی جینے کا قرینہ

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 98)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے