فضائے محمد نگر اللہ اللہ
فضائے محمد نگر اللہ اللہ
مدینہ کے شام وسحر اللہ اللہ
دروبام پر طورِ سینا کا عالم
منور ہر اک رہ گذر اللہ اللہ
وہ پہلے پہل سبز گنبد پہ نظریں
وہ آنکھیں خذف پر گہر اللہ اللہ
تصور میں خیرالقروں کا زمانہ
سراپائے خیرالبشر اللہ اللہ
وہ نیچی قبائیں وہ معصوم نظریں
فرشتے بہ شکل بشر اللہ اللہ
مواخات کا روح پرور نظارہ
مساوات باہم دگر اللہ اللہ
وہ اصحاب ہیں دھونی رمائے
فدایان آشفتہ سر اللہ اللہ
عموماً نمازوں میں کیف حضوری
خصوصاً نمازِ سحر اللہ اللہ
ثنائے محمد میں کھولے زباں کو
نہیں تاب صائب مگر اللہ اللہ
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 174)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.