دل کو گھیرے ہے طوفان غم
دل کو گھیرے ہے طوفان غم
میرے آقا نگاہِ کرم
نعت شاہ امم اور ہم
یہ بھی ہے سب انہیں کا کرم
بے ہنر ہوں تو کیاجائے غم
وہ جو رکھتے ہیں سب کا بھرم
ان کی در کی گدائی میں ہے
بادشاہی بھی زیرِ قدم
ہم بھلے یا برے ان کے ہیں
اور وہ ہیں شفیع الامم
سینچ دیتا ہے صحرا کو بھی
جب برستا ہے ابرِ کرم
ان کی نسبت سے شاداب ہیں
کچھ نہ ہو کر بھی شادابؔ ہم
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد نویں (Pg. 163)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.