Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رخ پرنور پر احمد کی یوں زلف معنبر ہے

اسلم  لکھنوی

رخ پرنور پر احمد کی یوں زلف معنبر ہے

اسلم لکھنوی

MORE BYاسلم لکھنوی

    رخ پرنور پر احمد کی یوں زلف معنبر ہے

    گھٹا رحمت کی جیسے سایہ افگن چاندنی پر ہے

    زمیں پر مصطفیٰ ہیں اور خدا عرشِ بریں پر ہے

    یہاں کچھ اور منظر ہے وہاں کچھ اور منظر ہے

    شبِ معراج کی بس مختصر روداد ہے اتنی

    ابھی تھا عرش پر سب کچھ ابھی سب کچھ زمیں پر ہے

    کوئی محشر میں دیکھے مرتبہ شاہِ دوعالم کا

    کہ رحمت عام ہے تاج شفاعت زینت سر ہے

    خدا اس کا بہشت اس کی زمین وآسماں اس کے

    سب اس کا ہے محمد کی نگاہ رحم جس پر ہے

    جو ان پر مٹ گیا سمجھو کہ عقبیٰ بن گئی اس کی

    جو ان پر مرگیا دنیا میں وہ زندوں سے بہتر ہے

    چلو اسلمؔ مدینے تم بھی محتاج کرم بن کر

    کہ اس در کی گدائی بادشاہی سے بھی بڑھ کر ہے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 45)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے