Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نبی کے عشق سے ہم نے ہر اک ہے مدعا پایا

خلیل الرحمٰن سہارن پوری

نبی کے عشق سے ہم نے ہر اک ہے مدعا پایا

خلیل الرحمٰن سہارن پوری

MORE BYخلیل الرحمٰن سہارن پوری

    نبی کے عشق سے ہم نے ہر اک ہے مدعا پایا

    بد ن پایا ہے جاں پائی اسی سے ہے خدا پایا

    یہ عمر چند روزہ صرف جس نے کی تعشق میں

    اسی نے اس بھلائی سے نہایت بس مزا پایا

    ہر اک مرسل کو ایزد سے ملا ہے رتبۂ عالی

    مگر رتبہ کسی نے کب تری معراج سا پایا

    اگر ساتوں ولایت کی ملے تجھ کو شہنشاہی

    نہ پایا عشق احمد گر تو پھر تو نے ہی کیا پایا

    نبی کے عشق میں جس نے کیا اپنے کو فانی ہے

    سراغ حق اسی نے اورخدا کا ہے پتا پایا

    لکھا دیوان مدحت میں بغور اس کو جو پھر دیکھا

    کہیں بالا ہے تو اس سے ترا رتبہ بڑا پایا

    ہر اک امت نے پایا ہے نبی اک کامل وہادی

    مگر تجھ سا کسی نے کب بھلا ہے رہنما پایا

    بشر کو ذات سے تیرے نہیں نسبت ہے کچھ ہرگز

    تجھے تو یا محمدؐ بس سبھوں سے ہے جدا پایا

    تری ادنیٰ ہی مدحت میں رہے حیران شاعر سب

    کسی نے تیرے رتبہ کا نہیں ہے منتہا پایا

    چراغ نور سے دیکھا تمام اطراف عالم میں

    مگر تجھ سا تو اے احمد نہ کوئی دوسرا پایا

    ہوا جو صدق نیت سے تری دعوت میں شامل آ

    اسی نے جنت الماوا کا سیدھا راستہ پایا

    شجاعت ختم ہے تجھ پر صف کفار ملعوں سے

    مقابل تیرے جو آیا وہیں نیچے گراپایا

    خلیل مدح گو نے جب کہا اسم محمد تب

    کوئی سامع ہوا بسمل کوئی شیدا پڑا پایا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے