تم شفیع عاصیاں ہو یا محمد مصطفیٰ
تم شفیع عاصیاں ہو یا محمد مصطفیٰ
رہنمائے گمرہاں ہو یا محمد مصطفیٰ
آپ کی ہے ذات اقدس باعث بنیاد خلق
سرور ہر دو جہاں ہو یا محمد مصطفیٰ
آپ کی خاطر بنایا حق نے یہ کون و مکاں
زیب ارض و آسماں ہو یا محمد مصطفیٰ
دین و دنیا میں تمہیں ہو کل جہاں کے بادشاہ
تم پناہ امتاں ہو یا محمد مصطفیٰ
سر مخفی آشکارا تم پہ سب حق نے کیا
تم خدا کے رازداں ہو یا محمد مصطفیٰ
آسرا ہے آپ کا ہم عاجزوں کو یا نبی
اعتضاد بیکساں ہو یا محمد مصطفیٰ
لیجئے جلدی خبر یا شاہ دیں امید ہے
غمزدہ یہ شادماں ہو یا محمد مصطفیٰ
چل عرب میں کیوں پڑا ہے ہند میں تو اے خلیل
نعرہ یہ جا کر کے واں ہو یا محمد مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.