کوئی دن چل کر کے یثرب کا تماشا دیکھ لو
کوئی دن چل کر کے یثرب کا تماشا دیکھ لو
خلیل الرحمٰن سہارن پوری
MORE BYخلیل الرحمٰن سہارن پوری
کوئی دن چل کر کے یثرب کا تماشا دیکھ لو
جیتے جی جنت کا گل اچھے سے اچھا دیکھ لو
اس مدینہ پر خدا کی ہے عنایت بے شمار
تم نظر سے اس کو اپنی خوب اچھا دیکھ لو
دیکھ لو چل کر کے وہاں صورت رسول پاک کی
قدرت حق کا وہاں پر پورا نقشہ دیکھ لو
دل کے آئینہ میں سب کچھ واں نظر آجائے گا
دیکھ لو اے مومنو تم اپنا مولا دیکھ لو
دیکھنا منظور گر حسن ازل کا ہے تمہیں
جلوہ گر یثرب میں رحماں کا ہے جلوہ دیکھو لو
ذرہ ذرہ قطرہ قطرہ چل کےیثرب کا تمام
گوشہ گوشہ کوچہ کوچہ خانہ خانہ دیکھ لو
دیدۂ دل میں ہے جلوہ مصطفیٰ کا بےکلام
گردن اپنی تم جھکاؤ دل چمکتا دیکھ لو
قدرت خالق اگر تو دیکھنا چاہے خلیل
شان یثرب دیکھ کر رب کا تماشا دیکھ لو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.