Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محمد مصطفیٰ کی سب جہاں میں بادشاہی ہے

خلیل الرحمٰن سہارن پوری

محمد مصطفیٰ کی سب جہاں میں بادشاہی ہے

خلیل الرحمٰن سہارن پوری

MORE BYخلیل الرحمٰن سہارن پوری

    محمد مصطفیٰ کی سب جہاں میں بادشاہی ہے

    بڑی دولت محمد نے خدا اپنے سے پائی ہے

    گروہ اولیا نے اور گروہ انبیا نے بھی

    ترے ہی در پہ گردن آ کے سب نے بس جھکائی ہے

    تو ہی متبوع عالم ہے تو ہی سردار ہے اس کا ہے

    ترے حکم قضا تابع کی تابع کل خدائی ہے

    جو تجھ سے پھر گیا دوزخ میں بیشک وہ گرا انساں

    اسی نے دو نوں عالم میں سدا ذلت اٹھائی ہے

    یہ دیکھو رتبۂ مداح حضرت وقت گرمی کے

    سروں پر ان کے خالق نے گھٹا رحمت کی چھائی ہے

    درد دیں مصطفیٰ پر جو کہ پڑھتے ہیں دل و جاں سے

    دلوں میں ان کے آئینہ سے بڑھ کر بس صفائی ہے

    لکھا کر مدح حضرت کی خلیل اس دار فانی میں

    برائے مدح خالق نےزباں تیری بنائی ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے