Font by Mehr Nastaliq Web

اللہ اللہ اللہ ھو لا الہ الا ھو

شفیع اوکاڑوی

اللہ اللہ اللہ ھو لا الہ الا ھو

شفیع اوکاڑوی

MORE BYشفیع اوکاڑوی

    اللہ اللہ اللہ ھو لا الہ الا ھو

    بارہ ربیع الاول کو وہ آیا در یتیم

    ماہِ نبوت مہرِ رسالت صاحبِ خلقِ عظیم

    نبی جی اللہ اللہ اللہ ھو لا الہ الا ھو

    آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار

    پڑھتے ہیں صلی اللہ علیہ و سلم آج در و دیوار

    نبی جی اللہ اللہ اللہ ھو لا الہ الا ھو

    حامد و محمود اور محمد دو جگ کا سردار

    جان سے پیارا راج دلارا رحمت کی سرکار

    نبی جی اللہ اللہ اللہ ھو لا الہ الا ھو

    پیاری صورت ہنستا چہرہ منہ سے جھڑتے پھول

    نور کا پتلا چاند سا مکھڑا کا حق کا پیارا رسول

    نبی جی اللہ اللہ اللہ ھو لا الہ الا ھو

    کفر و شرک کی کالی گھٹائیں ہوگئیں ساری دور

    مشرق و مغرب دنیا کے اندر ہوگیا نور ہی نور

    نبی جی اللہ اللہ اللہ ھو لا الہ الا ھو

    جبریل آئے جھولا جھولانے لوری دیں غلمان

    سو جا سو جا رحمتِ عالم میں تیرے قربان

    نبی جی اللہ اللہ اللہ ھو لا الہ الا ھو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے