دونوں پہ ہے صدقے دل شیدائے مدینہ
دونوں پہ ہے صدقے دل شیدائے مدینہ
وہ شہر مدینہ ہو کہ صحرائے مدینہ
نسبت ہو غلامی کی تو کیا کچھ نہیں ملتا
کونین کے مختار ہیں مولائے مدینہ
کیا تجھ پہ بھی زاہد کبھی گذرا ہے یہ عالم
کعبہ کی طرف رُخ ہو نظر آئے مدینہ
آیا تھا کہیں تذکرۂ طور کہ ناگاہ
دل تھام کے تسکیںؔ نے کہا ہائے مدینہ
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ اول (Pg. 94)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.