خدا کا ہی وہ شیدا ہے جو شیدا ہے محمد کا
خدا کا ہی وہ شیدا ہے جو شیدا ہے محمد کا
کہاں ہے دونوں عالم میں کوئی ہمتا محمد کا
بقا اس کی فنا اس کی خیال اس کا جمال اس کا
جو ہر عالم میں قائم ہے وہ ہے جلوا محمد کا
نہ ہوگی حشر کے دن بھی کبھی پرسش گناہوں کی
کوئی عاصی جو دل سے نام لے دے گا محمد کا
فقط انساں کیا حور و ملک تعظیم کرتے ہیں
تعجب کیا دو عالم میں بجا ڈنکا محمد کا
میری تاب نظر کیا تاب لاسکتی ہے اے موہنؔ
خدا کے نور سے معمور ہے جلوا محمد کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.