Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بشر راز تیرا جو پائے محمد

محسن علی شاہ

بشر راز تیرا جو پائے محمد

محسن علی شاہ

MORE BYمحسن علی شاہ

    بشر راز تیرا جو پائے محمد

    نظر حق اسے دل میں آئے محمد

    چھٹے شرک بدعت کا دامان دل سے

    تری لو جو دل میں لگائے محمد

    سمجھ جائے کلمہ کے معنی حقیقی

    وہ منصور کا درجہ پائے محمد

    جہاں میں چلا جامِ تو حید ایسا

    کئی مست ہیں بےنوائے محمد

    ترا نور دل میں سمایا ہے جب سے

    نہیں حور غلمان کو جائے محمد

    ہوس دین و دنیا کی مجھ کو نہیں ہے

    ترے دید کا ہوں گدائے محمد

    یہ محسنؔ نہیں دل یہ خانہ خدا ہے

    اگر اس میں تشریف لائے محمد

    مأخذ :
    • کتاب : دیوانِ محسن (Pg. 25)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے