Sufinama

اب دل میں جو دیکھی ہے اس کی پھین سبحان اللہ سبحان اللہ

محسن علی شاہ

اب دل میں جو دیکھی ہے اس کی پھین سبحان اللہ سبحان اللہ

محسن علی شاہ

MORE BYمحسن علی شاہ

    اب دل میں جو دیکھی ہے اس کی پھین سبحان اللہ سبحان اللہ

    ہوا اس سے درخشاں ہے میرا بدن سبحان اللہ سبحان اللہ

    جس آمر کا مامور ہوں میں بس عشق میں اس کے چور ہوں میں

    اب دل میں لگی ہے اس کی لگن سبحان اللہ سبحان اللہ

    اے ملک الحاج خدا کی قسم نہیں دیکھا ہے تو نے حقیقی حرم

    ہم دل ہی میں پاکے ہوئے ہیں مگن سبحان اللہ سبحان اللہ

    ملا یار تو پیدا رقیب ہوئے کیسے اچھے ہمارے نصیب ہوئے

    ہمیں عشق میں پیارے ہیں رنج و محن سبحان اللہ سبحان اللہ

    کبھی ہم نہ ہٹیں گے مقام سے اب گو ہو کیسا ہی ہم پہ تو رنج و تعب

    جب پا لیا ہم نے وہ پہلا وطن سبحان اللہ سبحان اللہ

    کبھی ان پہ غنیم تو آتا نہیں ہوئے محسنؔ جو کہ ہیں حق کے قریں

    ہوئے عشق میں جو کہ ہیں شاہِ زمن سبحان اللہ سبحان اللہ

    مأخذ :
    • کتاب : دیوانِ محسن (Pg. 49)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے