کیا بات لکھ رہا ہوں پیمبر کی شان میں
کیا بات لکھ رہا ہوں پیمبر کی شان میں
خوشبو مہک رہی ہے زمیں آسمان میں
کرتا ہوں ان سے جیسے خیالوں میں گفتگو
لکھتا ہوں ان کی نعت میں اپنی زبان میں
میں ان کی ذات کے لیے لکھوں تو اے خدا
میرا قلم رکے نہ کہیں درمیان میں
رحمت کے رب نے نور کے لمحے عطا کیے
رحمت کی پیاس جب بڑھی دونوں جہان میں
محسنؔ ہوں خوش نصیب کہ لکھتا ہوں ان کی بات
الفت ہے میرے قلب، مرے جسم و جان میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.