کیا خاک وہ ڈریں گے لحد کے حساب سے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)
کیا خاک وہ ڈریں گے لحد کے حساب سے
منسوب ہیں جو خاکِ درِ بو تراب سے
مشکل کشا ہیں پاس فرشتو ادب کرو
مشکل میں ڈال دوں گا سوال و جواب سے
خیبر میں دیکھنا یہ ہے جبریل یا اجل
لپٹا ہوا ہے کون علی کی رکاب سے
جویا علی مدد کو گنہ کہہ کے چڑ گئے
وہ بے خبر ہیں میرے گنہ کے ثواب سے
پہلے یہ ضد تھی خواب میں دیکھیں گے خلد کو
اب ضد یہ ہے کہ خلد میں جاگیں گے خواب سے
محسنؔ بہشت مولیٰ علی کی ولا سے ہے
میں نے یہی پڑھا ہے خدا کی کتاب ہے
- کتاب : حق ایلیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.