Font by Mehr Nastaliq Web

محمد احمد ہے اسمِ سامی لقب بشیر و نذیر ان کا

معین الدین مرادآبادی

محمد احمد ہے اسمِ سامی لقب بشیر و نذیر ان کا

معین الدین مرادآبادی

MORE BYمعین الدین مرادآبادی

    محمد احمد ہے اسمِ سامی لقب بشیر و نذیر ان کا

    ہے شرع میں مثل غیر ممکن محال عقلی نظیر ان کا

    عجب بلند ان کی شانِ عالی نہ ایسا کوئی ہوا نہ ہوگا

    کہ تاجوران کے در کا خادم غلام صاحبِ سریر ان کا

    وہ ایک بھاری کرور پر تھے سپاہ و لشکر کا ڈرنہ کرتے

    خدائے غالب ہر اک جگہ پر معاون ان کا نظیر ان کا

    وہ ایسے شاہنشہ جہاں تھے کہ تذکرے ان کے بر زباں تھے

    سریر خاقاں سے تھا معظم ہزار درجہ حصیر ان کا

    جلال و رعب ان کا کیا بیاں ہو زباں ہے قاصر سخن وروں کی

    شہنشہوں سے خراج لیتا بزور ہر اک وزیر ان کا

    وہ لائے ایسی کتاب برحق کہ شبہ جس میں نہیں ہے مطلق

    بجز خدائے قوی و قادر نہ کوئی ہادی نہ پیر ان کا

    کمال تائید حق تھی ان پر کہ اک زمانِ قلیل ہی میں

    بڑھا ہے ادیانِ ماضیہ سے یہ دین آفاق گیران کا

    نصیب برگشتہ جن کے ہوں گے پھریں گے وہ ان کے راستے سے

    ازل میں جو بختور ہے نزہتؔ وہی ہے فرماں پذیر ان کا

    مأخذ :
    • کتاب : Nuzhat-un-Nazireen (Pg. 46)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے